میں ایک نئی دکان کھول رہا ہوں: مجھے کیا سوچنے کی ضرورت ہے؟

میں ایک نئی دکان کھول رہا ہوں: مجھے کیا سوچنے کی ضرورت ہے؟

آپ ایک بیکری کے مالک ہیں، کاروبار ٹھیک چل رہا ہے اور آپ خود سے کہیں: “ایک اوردکان کیوںنہ کھولی جائے؟”ایک دکاندار کی حیثیت سے شروع کرنے سے لے کر کئی دکانوں کا منیجر بننا ایک اہم سنگ میل ہے … اچھے سے بات چیت کریں اور اچھے سے آغاز کریں!

اس کام کا آغاز کرنے سے پہلے …

 

بے شک کہ آپ تجربہ کار ہیں،دوسری دکان کھولنا ایک نئی مہم جوئی ہے۔ ابتدا سے ہی صحیح سوالات پوچھیں:
1.         کیا آپ کا پہلا کاروبار منافع بخش ہے؟ جلدبازی نہ کریں، اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ آپ کا موجودہ کاروبار اچھے نتائج نہیں دکھاتا اور اچھا منافع نہیں کماتا۔
2.         کیا آپ جانتے ہیں کہ کاموں کی تقسیم کیسے کریں؟ 2 دکانیں، 1 باس: آپ اپنے آپ کو دو حصّوں میں تقسیم نہیں کرسکتے! لہٰذا اپنے اضافی تجربہ کے ساتھ کسی قابل اعتبار شخص پر بھروسہ کیجیۓ جو آپ کا پہلا کاروبار سنبھال سکے،کوئی ایسا شخص جس کو ٹریننگ کی ضرورت ہو یا پھر کوئی بزنس پارٹنر منتخب کریں.
3.         آپ کے بینکرز یا سرمایہ کار اس بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ان سے اس منصوبے کے معاشی استحکام کے بارے میں پہلے سے مشورہ کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ اس قسم کی سرمایہ کاری کے بارے میں ان کا مشورہ حاصل کیا جاسکے۔

میں اپنے عزائم کا جائزہ لے رہا ہوں

 

کاروبار کو بڑھانے کے ابتدائی محرکات مختلف ہوسکتے ہیں:
·            پیداوار میں بڑھوتری یا آپ کے کیچمنٹ ایریا کافروغ،
·            کسی ایسے پیشہ یا احاطے کو سنبھالنے کا موقع جو پہلے سے خالی ہو،
·            نئی منڈیوں (تاجر برادری، کاروبار) کے ساتھ قریبی تعلقات ،
·            دوسرے شعبوں میں جانے کی خواہش: کیٹرنگ، پیزا، سنیکنگ …
اپنی ترجیحات کو واضح طور پر بیان کرنے سے آپ کو اپنے منصوبے کے امور اور صلاحیت کی بہتر شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔

میں اپنی حیثیت کی وضاحت کرتا ہوں

 

پیش کش، تخلیق، کسٹمرزیعنی صارفین، کاروباری حریف وغیرہ۔ آپ اپنی نئی دکان کو کس طرح دیکھتے ہیں؟
·            تصوریانئےکاروبارکوماحولکےمطابقڈھالنےکاعمل؟ سب سے پہلے، مختلف گاہکوں کے ساتھ، کسی دوسرے علاقے میں اپنی ساکھ یا اپنی مہارت کو قائم کریں۔ دوم، مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوئی نئی بات سوچیں۔
·            آپ کا مستقبل کا مقام: آپ کے کاروبار کی صلاحیت کیا ہے؟ یہ آپ کے پہلے کاروبار سے کتنا دور ہے؟ کیا پڑوس میں آمدورفت کے اچھے وسائل دستیاب ہیں؟ ایک دن میں دسیوں کلومیٹر سفر کرنے سے بچنے کادانشمندانہ انتخاب کریں!
·            آپ کےصارفین: اپنے مستقبل کے کاروبار سےمتعلقہ صارفین کے اعداد و شمار کی شناخت کے لئے مقامی اسٹیک ہولڈرز (افراد، کمپنیاں، اسکول، کمیونٹی وغیرہ) سے ایک سروے کروائیں۔
·            اور کیایہاں بڑا مقابلہ ہے؟ مضبوط نکات کیا ہیں؟ کاروبار کے کام کرنے کے طریقوں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے، اگر آپ مسابقتی اور نئی چیز پیش کرتے ہیں تو یہ آپ کے لئے مددگار ہوگا۔
میں اپنے منصوبے کے ضمن میں اعدادوشماررکھتاہوں
دوسرا کاروبار، اس میں ایک نئی سرمایہ کاری کی ذمہ داری شامل ہے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئی دکان کے آغاز سے وابستہ مالی، انتظامی اور اکاؤنٹنگ کےپہلوؤں کیاچھی طرحوضاحت ہو:
·            اپنی حیثیت کی وضاحت کریں: ایک ہی کمپنی یا نئی کمپنی؟ پیشہ ورانہ عناصر کا موازنہکریں: نیاکاروبار شروع کرنے کی صورت میں اس کے ناکام ہونے کا خطرہ کم ہے، لیکن اس میں بک کیپنگ یعنی حساب کتاب رکھنے کا عمل دگنا ہے۔
·            اپنے اخراجات کا تخمینہ لگائیں: اضافی عملہ، مقامی ٹیکس وغیرہ۔
·            پایا تکمیل تک پہنچائے جانے والے امور کی جانچ کریں:(تزئین و آرائش، سازو سامان وغیرہ)
·            اپنےسپلائرزکوتنبیہ کریں: ادائیگیاورترسیلکیآخریتاریخاوررعایتوغیرہکےبارےمیں۔ ہوسکتاہےاب وقت آگیاہےکہآپاپنےمعاہدوںپردوبارہباتچیتکریں۔