میں اپنی کسٹمر کمیونٹی کو چلانے کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال کرتا ہوں

میں اپنی کسٹمر کمیونٹی کو چلانے کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال کرتا ہوں

کیا آپ نے حال ہی میں اپنی بیکری کے لئے فیس بک پیج یا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے؟ یہ ایک بہت اچھا خیال ہے! یہ دونوں سوشل نیٹ ورکس آپ کو کم قیمت پر اپنے گاہکوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے یا ان انٹرنیٹ صارفین کو مطلع کرنے کے لیے جو پہلے سے آپ کی دکان کے متعلق نہیں جانتے ہیں،اس امید کےساتھ کہ وہ باقاعدہ گاہک بن جائیں گے۔

اپنے نئے صفحے کو اپ ڈیٹ کرنے اوراپنی نئی کمیونٹی کےمداحوں کے ساتھ مواد کا اشتراک کرنے کے لئے ہمارے مشورے کو ملاحظہ کریں!

میں اپنے فیس بک پیج کی اچھی طرح دیکھ بھال کرتا ہوں

اپنی پروفائل پکچر یعنی تصویر سے ابتداء کرتے ہوئے نمایاں نظر آئیں اورامتیازپیدا کریں۔ آپ اپنی ونڈو میں اپنا لوگو یعنی امتیازی نشان یا یہاں تک کہ آپ ایک پرکشش کونے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اپنی کور فوٹویعنی تصویر کے لئے، اپنی دکان کے اندرونی حصے یا اپنی معروف مصنوعات کی ایک عمدہ تصویر منتخب کریں۔ آپ کی تصاویر کا بصری معیار آپ کے گاہکوں کو اسکرین کے پیچھے سے اپنی طرف متوجہ کرے گا اور انہیں اندر آنے اورآپ کی دکان کا دورہ کرنےپرمجبورکرےگا!

میں باقاعدگی سے ترغیبی پیغامات پوسٹ کرتا رہتا ہوں

مؤثر ہونے کے لئے، آپ کے صفحے کو لازماً دستیاب ہونا چاہیے۔ آپ کولازماً باقاعدگی سے مگرمناسب طورپر پوسٹ کرنا چاہیے۔ ایک اچھی مقداریہ ہے کہ ہفتے میں دو بار اس عمل کوکیاجائے۔ آپ کی اشاعتوں یعنی پوسٹوں میں ایک پرکشش تصویر شامل کرنا ایک اچھا خیال ہے۔ اپنے پیروکاروں کو رد عمل ظاہر کرنے کی ترغیب دیں: پسندیدگی ، تبصرے ، شیئرکرنےکےعمل۔
‘پردے کے پیچھے’ (روٹی اور پیسٹری کی ترکیبیں تیارکرتےہوئے) سے تصاویر پوسٹ کریں ، اور انہیں دن کے اہم مواقع (ناشتہ ، ناشتے کا وقت ، وغیرہ) پر پوسٹ کریں۔ لوگوں کی خصوصی مواقع (قومی تعطیلات، تقریبات وغیرہ) کے دوران آرڈر دینے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔

میں بھی ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ شروع کر رہا ہوں

انسٹاگرام زیادہ سے زیادہ پیروکارحاصل کررہا ہے، جن میں، آپ کے صارفین بھی شامل ہیں۔ یہ ایک تصویر پر مبنی سوشل نیٹ ورک ہے: ایک ایسی جگہ جہاں آپ اپنی مصنوعات یا اپنی دکان کے ماحول کونمایاں طورپر دکھا سکتے ہیں!

انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرنے کے بارے میں کچھ مشورے درج ذیل ہیں:

  • اپنی مصنوعات کی نمائش کرنا: انتظام کردہ صاف ستھرا ورک ٹاپ، تفصیلات کو نمایاں کرنے کےلیے اپنی بریڈز کی قریب سےلی جانی والی تصاویرلیں اوراپنے پیروکاروں کے منہ میں پانی لائیں!
  • اپنے کیپشن میں # کا استعمال کریں: #seedybread #sandwich یا #pizzahouse … زیادہ سے زیادہ کھانے سے محبت کرنے والے پیروکاروں کو حاصل کرنے کے لئے۔
  • اہم اوقات میں پوسٹ کرنے کے ذریعے توقعات پرپورا اتریں: صبح میں پیسٹری کی تصاویر، دوپہر سے پہلے ہی نمکین سینڈوچز، 4 بجے کے اردگرد مزیدار کیک … انسٹاگرام آپ کےدانتوں کو میٹھاکھانے کی طرف راغب کرتا ہے!

ویڈیوز پوسٹ کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں: آپ کو پیشہ ورانہ آلات کی ضرورت نہیں ہے! استعمال کرنے اور پھر پوسٹ کرنے کے لئے یہاں آپ کے لیے مواد سے متعلقہ کچھ تجاویز دی گئی ہیں، آپ انہیں یا تو براہ راست یعنی لائیو یا اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شامل کرسکتےہیں:

  • آٹا گوندھنے کے دوران آپ کے ہاتھوں کی ایک ‘کلوز اپ یعنی قریبی’ ویڈیو۔
  • کیک کی سجاوٹ کرتےہوئے۔
  • میرنگ بنانے کا مرحلہ وار طریقہ (مثال کے طور پر ہر مرحلہ ایک مختلف کہانی پر مشتمل ہوسکتا ہے!)

جو بھی تصویر یا ویڈیو ہو، آپ کے گاہکوں کے ساتھ اس قسم کے مواد کا اشتراک ان کے ساتھ آپ کے تعلقات کو مضبوط کرے گا اور وہ آپ کی فنکارانہ مہارت کو دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے!