ماہ رمضان کے لئے منظم ہوں جائیں

ماہ رمضان کے لئے منظم ہوں جائیں

ہر سال، رمضان کا مہینہ آپ کے لئے ایک اعلٰی ترین تجارتی موقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم، قلیل مدت میں بہت شدید
محنت پر مبنی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ تناؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے سے ہی بہتر انداز میں اپنے آپ کو منظم کر لیں تو اس "رش یعنی بھیڑ” کی مشکلات پر بڑے پیمانے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ جو کچھ بھی ہو،آپ کو اس کی امید ہونی چاہیے!

ان صارفین کو انعام سے نوازیں جو آپ کی زندگی کو آسان بنا دیتے ہیں!

متوقع پیداوار کے حجم کے لئے بہت زیادہ پیشگی آرڈرز دینےکے عمل سے کوئی بہترچیز نہیں ہوتی۔ لیکن جو قاعدہ تھا وہ ایک استثنٰی بن گیا ہے اور بہت سارے صارفین اپنی خصوصی بریڈزیعنی ڈبل روٹیوں یا پیسٹریوں کو اپنے لیے محفوظ رکھوانے کے لئے آخری لمحے تک انتظار کرتے ہیں! جتنا ممکن ہو ایڈوانس آرڈر دینے کے ضمن میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے، وہ تمام افراد جو ترسیل کی تاریخ سے کم از کم 5 سے 10 دن پہلے آرڈر دیں ان کو اچھی رعایت دیں )مثال کے طور پر 5 ٪(۔

 

یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اسٹاک یعنی مال موجود ہو جو "ترسیل کے لیےتیار” ہو یا اس کی تیاری کے لئے بہت کم وقت درکار ہو!

اپنی تمام بریڈ یعنی ڈبل روٹی کو ایک ساتھ تیار کرنے کے لئے ترسیل کے دن سے پہلے اپنے ان اوقات کا استعمال کریں جن میں گاہکوں کی آمد کم ہوتی ہے۔ ڈیپ فریزر، فریزر سیل یا ٹنل فریزر میں صرف اپنی مصنوعات کو منجمد کریں پھر انہیں ذیلی صفر فریزر میں اس دن تک رکھیں جس دن انہیں پکانا ہو۔ اس کے بعد انہیں 24 گھنٹے کے لئے ایک ٹھنڈے کمرے یا ریفریجریٹر میں )صفر سے بلند درجات پر( غیرمنجمد کرنے کےلیےرکھاجاناچاہیے، تاکہ وہ پکائے جانے اور پیش کیےجانےکےلیےتیارہوں۔

 

اپنے کاموں کا منصوبہ بنائیں!

رمضان المبارک سے کم سے کم ایک مہینہ پہلے قابل استعمال اور ضائع نہ ہونےوالے خام مال کا آرڈر دینےکےعمل کویقینی بنائیں۔

تب آپ مصنوعات کی ابتدائی تیاری اور تیار شدہ / نیم تیارشدہ مصنوعات تیار کرنا شروع کرسکتے ہیں جو اچھی طرح سے جم جائیں گی۔ ایک مہینہ پہلے، ابتدائی تیاری اور تیار شدہ / نیم تیارشدہ مصنوعات کی طرف جائیں جن کا ذائقہ اوربناوٹ زیادہ نازک ہو۔ اس طریقے سے، آپ کی زیادہ تر پیداوار رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی اسٹاک میں موجود ہوگی۔ اس کے بعد آپ تازہ اجزاء اور ان اشیاء کو خریدنے اور تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں جو منجمد نہیں کی جا سکتی ہیں لیکن وہ فریج میں رکھیں جائیں گے، ساتھ ہی ساتھ کسی قسم کےآخری تکمیلی
مراحل کے۔

 

متبادل انتظام کے بارے میں سوچئے!

رمضان کے پورے مہینے میں، آپ کو صارفین کی آمد کے بارے میں پرسکون رہنے کی ضرورت ہوگی۔ مغلوب نہ ہوں! یاد رکھیں کسی بھی اضافی تربیتی عملہ، عارضی کارکنوں یا کام سیکھنے والوں کی بھرتی بہت پہلے کی جانی
چاہیے!