21 فروری ہوم ڈیلیوری سروس کی پیش کش کرن ا
گھر میں ترسیل زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کر رہی ہے جو اپنے گھروں کو چھوڑے بغیر اپنی روٹی اور
پیسٹریوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ کیوں نہ اپنے صارفین کو اس نئی سروس کی پیش کش کی جائے؟ آرڈر،
ترسیل، مصنوعات سےمتعلق آرڈرزلینا… ان سٹور سیلز کے علاوہ اپنی ڈیلیوری سروس تشکیل دینے کےلیے ہمارے
مشورے پر عمل کریں۔
گھرمیں ترسیل: اس کے کیا فوائد ہیں؟
وقت کی بچت، تیزرفتاری، حفاظت، لچک… گھرمیں ترسیل کاعمل بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ آپ کے لئے، اس کا
مطلب ہے:
• ایک نئے ڈسٹری بیوشن چینل کے ساتھ اپنے کاروبار کو ترقی دینے کا موقع۔
• آپ کے گاہکوں کی مشکلات کا حل )وقت کی کمی، سفری پابندیاں، صحت کی وجوہات(۔
• اپنے صارفین کو واپس آنے اور نئے لوگوں کو راغب کرنے کے لئے ایک مسابقتی فائدہ۔
آپ کے گاہکوں کے لیے، اس کا مطلب ہے:
• نمایاں حد تک وقت کی بچت )مزید سفرکرنےسےاجتناب، دکان میں مزیدقطاربنانےسےبچاؤ (۔
• اپنی مصنوعات سے لطف اندوز ہونے کا ایک مختلف طریقہ، وقت سےمتعلقہ مجبوریوں کےبغیر۔
• موجودہ رجحانات کے مطابق خریداری کا طریقہ، آن لائن خریداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی جانب سے
اختیارکردہ۔
کیا آپ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں؟
آپ کی ہوم ڈیلیوری سروس کو مؤثر اور لاگت کےمقابلےمیں نفع بخش ہونےکےلیے، آپ کولازما درج ذیل کے قابل
ہوناچاہیے:
• اضافی پیداوارکےضمن میں ردعمل کااظہارکریں۔
• بروقت ترسیل کریں )خاص طور پر اگر آپ اپنے آپ کوفراہم کرتے ہیں(۔
• سوشل میڈیا کے ذریعے ایک مضبوط ساکھ کی تعمیرکریں اور اس پر پورا اتریں ۔
اپنے کاروبار کے لئے ہوم ڈیلیوری سروس سےمتعلقہ دلچسپی اور فزیبلٹی یعنی عمل پذیری کا جائزہ لینے کے لئے
وقت نکالیں: کیا آپ کےپاس پہلے ہی اس قسم کی سروس کی مانگ ہے؟ آپ کے گاہکوں میں سے کون دلچسپی لے
سکتا ہے؟ کس علاقے میں آپ ترسیل کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ عملے اور / یا ترسیلی ڈرائیوروں کی خدمات حاصل
کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں؟
آرڈر سے ڈلیوری تک، ممکنہ حل کیا ہیں؟
ڈلیوری سروس کی اضافی قدر کا ایک حصہ آرڈر لینے میں ہے، جو آپ کے لئے اتنا ہی آسان ہونا چاہئے جتنا آپ کے
صارفین کے لئے ہے۔ اس کے کئی ممکنہ حل ہیں:
• فون کے ذریعے: ایک آسان حل جس میں کسی اضافی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہے، لیکن جیسے ہی
آرڈرز کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوتا ہے جلد ہی تھکادینے والا ہو جاتا ہے۔ طویل عرصے کےلیے اس
سے اجتناب کرناہے۔
• اپنی ای کامرس سائٹ تشکیل دینےکےذریعے: آپ کی بیکری کی ضروریات کے مطابق ایک ویب سائٹ
بنانے کے لئے بہت سے مسائل کےحل کی ایک کنجی موجود ہے، جس میں آن لائن آرڈرنگ اور/یا ادائیگی
ماڈیول بھی شامل ہے۔ اگر آپ کا کیچمنٹ ایریا بہت بڑا نہیں ہے، تو آپ دن کے آخر میں خود اپنے چکر لگا
سکتے ہیں، یا دن میں ترسیل کے اوقات کی منصوبہ بندی کرس کتے ہیں۔
• ایک خصوصی پلیٹ فارم میں شامل ہو کر: سبسکرپشن لے کر، آن لائن خدمات ای کامرس سے متعلقہ معاملات
کا حل پیش کرتی ہیں، بشمول ادائیگی کے حل کے ساتھ آن لائن سٹور فرنٹ، انوینٹری مینجمنٹ اور ترسیل کی
خدمات۔ یہ نمایاں پن حاصل کرنےاوراپنے گاہگوں کی بنیاد کو ترقی دینے کے لئے ایک موثر ٹول یعن آلہ ہے:
صارفین آپ کو ایک بہترین ایپ کے ذریعے تلاش کرتے ہیں، آپ اپنے آرڈر تیار کرتے ہیں اور ڈرائیور انہیں
فراہم کرتے ہیں۔
آپ کو کون سی مصنوعات کی پیش کش کرنی چاہیے؟
ٹرانسپورٹ کو آسان بنانے اور اپنی مصنوعات کو بہترین حالت میں پہنچانے کے لئے، ایک سادہ پیشکش کا انتخاب
کریں جو آپ کو اپنی سروس کے معیار پرقابو رکھنے کی اجازت دے:
• ڈبل روٹیاں، پیسٹریاں اور پکی ہوئی چھوٹی اشیاء – ایسی مصنوعات جو آسانی سے خراب نہیں ہوتی ہیں اور
انہیں لےجانا مشکل نہیں ہے۔
• سنَیکس – سینڈوچ، پیزا، برگر یا بیگل، کاغذ میں یا ایک ڈبے میں لپیٹے ہوئے )مائع فلن گز/ ٹاپنگ سے پرہیز(۔
• کریم یا تازہ پھل سے بنائے گئے کیکس اور میٹھے کے لئے، مناسب اور/ یا ریفریجریٹڈ پیکیجنگ فراہم کریں۔