کیا میری بریڈ یعنی ڈبل روٹی کا ذائقہ بہترین ہے؟

کیا میری بریڈ یعنی ڈبل روٹی کا ذائقہ بہترین ہے؟

فلیٹ بریڈز، گول، سفید، بھوری، گندم کی بنی، چوکر سے بنی، کروسینٹس … ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ ہے۔ کیا آپ کیبریڈزکا ذائقہ اتنا اچھا ہے جتنا کہ ہوسکتا ہے؟ اگر آپ کیبریڈ اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ وہ بہترین معیار کی ہے تو آپ کے گاہک اس کی خریداری کو جاری رکھیں گے. ایسا کرنے کے لئے،خود سے سوال کرنے سے مت ہچکچائیں اور ان اہم اقدامات پر عمل کریں۔

Does my bread have the best possible taste?

بہترین اجزاء

200 سے زیادہ مولیکیوز بریڈکی خوشبو  بنانےکے ذمہ دار ہوتے ہیں! بریڈکے ذائقے کا انحصار سب سے پہلے ان اجزاءکے معیار پر ہوتا ہے جس سے وہ بنتی ہے۔ بہترین آٹے اور خمیر کا استعمال کریں۔ اپنیبریڈکے معیار کو متنوع بنانے کےلئے، اناج کی ترکیبیا نوعیت کو مختلف انداز سے ترتیب دیں۔ کئی طرح کے آٹے کو ملانے پر ہی آپ کو لطیفیا اصلیذائقہملے گا۔

 

گوندھنے کیلئے ، سمجھوتہ کریں!

آپکوگوندھنے کی رفتار کی تیزی اور سست روی کےبرےنتائج کا علم ہی ہوگا۔ گوندھنے کا بہتر طریقہ ہی ان دونوں طریقوں کے مابین ایک ذریعہ ہے۔ آپکو بہترین ذائقہ دار بریڈتب ہی حاصل ہوگی جب آپ بہتر تحفظ کے ساتھ اضافی امور کا خیال رکھیں گے۔

یاد رکھیں کہ اجزاء کو شامل کرنے کی ترتیب کا ذائقہ پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

ترکیب:  آٹاگوندھنے کے عمل کے آغاز میں ہی نمک شامل کرنے سے ذائقےپر مثبت اثر پڑتا ہے!

 

خمیر اٹھانا، ذائقہ کا قدرتی راستہ

خمیر اٹھانے کے اصول وضوابط جان لینے سے (خمیر کی قسم، مدت، درجہ حرارت)، روٹی کی خوشبو انتہائی متغیر ہوسکتی ہے۔ ایک اہم قاعدہ یہ ہے کہ خمیر جتنا طویل ہوتا ہے، اتنی ہی خوشبوؤں میں شدت آ جاتی ہے۔

بے شک، ہم سب سے ضروری قدم – بیکنگ یعنی بنانےکےعمل- کو نہیں بھول سکتے ہیں۔ یہ یقینی طور پر آپ کی روٹی کا ذائقہ بڑھا دے گا!