24 اکتوبر میں اپنا پیزا آٹا کیسے تیار کروں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں ہر سال 30 ارب یعنی بیلیئن سے زائد پیزا کھائے جاتے ہیں؟ اس گول اور لذیذ اطالوی خصوصیت کی حامل مصنوع نے تمام ذائقوں کو اپنا کر دنیا کو فتح کر لیا ہے۔ یہ اب میٹھے ورژن میں بھی موجود ہے اور ناشتے میں بھی کھایا جاسکتا ہے! اپنی مصنوعات کی رینج کا ایک لازمی حصہ بنانے کے لئے بھرپور پیزا بنانے کا طریقہ سیکھیں۔
اجزاء … بہت ہی آسان!
پیزا آٹے کی ترکیب کےلیے بہت کم اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہوگی:
- گندم کا آٹا
- خشک خمیر (3 گرام فی 500 سے 1000 گرام آٹا)
- نمک اور چینی
پانی اور زیتون کے تیل کے ساتھ ملایا جائے۔
پیزا بنانے والے ماہر کےراز
خمیر کی ایک چھوٹی سی مقدار اور ٹھنڈے درجہ حرارت پر خمیر بننے کےلیے ایک طویل دورنیہ ایک اچھے پیزا آٹے کےتیارہونے کی چابی ہے۔ بہترین نتائج کے لئےدرج ذیل کام کریں:
- ایک ہموار اور پھیلا ہوا آٹا حاصل کرنے کے لئے آہستہ سے اور مختصر وقت (10 منٹ) کے لئے گوندھیں۔
- آٹے کو کم از کم 24 گھنٹوں تک آہستہ آہستہ خمیرسازی کے لئے ٹھنڈےدرجہ حرارت (3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ) میں ڈالنے سے پہلے ابھرے، گول ٹکڑوں کی شکل دیں۔
- آٹے کو شکل دینا سب ہاتھوں کا کمال ہوتا ہے … یہاں صرف تھوڑا صبر اور مشق کی ضرورت ہے!
- کھانا پکانے کے لئے، یہ عمل تیز اور بلند درجہ حرارت پر ہونا چاہئے: 3 سے 5 منٹ، کم از کم 320 ڈگری سینٹی گریڈ پر۔
منجمد کرنے کے لئے ایک ٹوٹکہ
آپ کا پیزا آٹا فریزر میں 4 ماہ تک ٹھیک حالت میں رہے گا: وقت بچانے کے لئے اپنے آٹے کو پہلےسے گول شکل دے کر رکھیں۔
ترکیب سےمتعلقہ تجاویز
دی رائل، مشہورومعروف اعلٰی معیار
- اپنے تازہ آٹے پر پیاز اور زیتون کے تیل کے ساتھ تیار کردہ ٹماٹر کی گاڑھی چٹنی اوپر ڈالیں
- اس میں اوریگانویعنی نازبو، ڈائیسڈ ہیم یعنی سؤر کےگوشت کےقتلے، موزریلایعنی سفیداطالوی پنیر، مشرومزیعنی کھمبیاں اور زیتون شامل کریں۔
کوکونٹ چکن، ایک خوشبودار ٹاپنگ
اپنے گاہکوں کو اس ترکیب کے ساتھ غیر متوقع ذائقہ مہیا کریں:
- ناریل کے دودھ اور ادرک اور لیموں کے نکالے ہوئے رس کے ساتھ بھنا ہوا مثالہ دار چکن ۔
- اس ٹاپنگ کو ٹماٹر کے بستر پر پرت کریں اور اوون میں رکھیں۔پیزا کے بیس پرٹماٹروں کوپھیلائیں اوراسکے اوپر ٹاپنگ لگائیں اور اوون میں رکھیں۔