12 دسمبر صاف دکان اور بہترین خدمت: بہترین کارکردگی
دکان کا صاف ستھرا ماحول، عمدہ لباس میں ملبوس عملہ،بہترین کارکردگی، اور گاہکوں سے اچھےتعلقات، آپکے کسٹمر ریلیشنز یعنی صارفین کےساتھ تعلقات کا اتنا ہی حصّہ ہیں جتنا کہ بیک ہاؤس سے منتقل ہونے والی مصنوعات کا معیار۔دکان میں، حفظان صحت اور اشیاء کی نمائش کا آپس میں گہرا تعلق ہے: مصنوعات کو سنبھالنے سے لے کر اپنے کاؤنٹر کی صفائی تک کے کاموں کا طریقہ کار اور کچھ اعمال اختیارکرنےکےلیےہیں اورکچھ چیزیں ہیں جن سے اجتناب کیاجاناچاہیے۔
اچھے تاثر کا اظہارکرنا
اپنی دکان میں معیاری خدمات کو یقینی بنانےسے مراد یہ ہے کہ سب سے پہلے چیزوں کی ظاہری نمائش کا خیال رکھنا:
- ·دکان میں کام کرتے وقت یونیفارم پہنیں (ترجیحاًایپرن کو روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کیا جائے)۔
- ·لمبے بالوں کو بندھا ہونا چاہئے یا پھر ٹوپی سے ڈھانپنا چاہئے۔
- ·بھاری بھرکم زیوراتپہننے سے گریز کیا جائے۔
ماسک پہننے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ مخصوص صحت سے متعلق سفارشات (کورونا وائرس)، جیسے ہی سردی سے منسلک ہلکی پھلکی علامات ظاہر ہوں تو،ماسک پہننے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ہاتھوںسےمتعلقہ حفظانِصحت: جتنازیادہ ممکن ہو اپنے ہاتھ دھوئے جائیں
چونکہ آپ کے ہاتھبیکری کی مصنوعات اور ادائیگی کے ذرائع کے ساتھ لگاتار ٹکراتے ہیں اس لئے یہ کھانے کی آلودگی کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔ ان کو دھونا یاد رکھیں:
- ·حسب ضرورت جتنی بار ممکن ہو، 30 سیکنڈ تک (مثالی طورپرجراثیم کُش صابن کے ساتھ)۔
- کسی بھی سرگرمی کی تبدیلی کےبعد (کام پر پہنچنے پر، سینڈوچ تیار کرنے پر، صفائی کرنے پر، شیلفز کو دوبارہ بھرنے پر)۔
اجتناب کرنے والی چیزیں:
ہاتھوںسےمتعلقہ بھرپورحفظانِ صحت اور بہت صاف ستھرے کپڑوں کے باوجود کچھ ایسی باتیں ہیں جو لاشعوری طور پر انجام دی جاتی ہیں جو آلودگی کا سبب بن سکتی ہیں جن میں یہ چیزیں شامل ہیں:
- اپنے چہرے یا منہ کو چھونا۔
- اپنے ایپرن سے ہاتھ صاف کرنا
- کاغذ کی شیٹ یا پیکنگ کے ڈبے کو اٹھانے کے لئے انگلی کی نوک پر تھوک لگانا۔
- کسی بیگ کو کھولنے کے لئے اسمیں پھونک مارنا۔
اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنا
آرڈر لینے سے لے کر ادائیگی کرنے تک، حفظان صحت کے چند نکات درج ذیل ہیں:
- پیسٹریز پیش کرتے وقت ٹونگس یا کیک کاٹنے والی چھری استعمال کریں (حسب ضرورت دھوئیں)۔ اس طرح، آپ مصنوعات سے براہ راست رابطے سے گریز کرسکیں گے۔
- جیسے ہیکاؤنٹرزپرچھوٹے ٹُکڑے، چینی کے ذرات یا کھانے پینے کی چیزوں کے ذرات گریں ان کو صاف کپڑے سے صاف کریں۔
- ٹِل پر پیسے سنبھالنے کے لئے ہمیشہ ایک ہی ہاتھ استعمال کریں، دوسرے ہاتھ سے سامان کو سنبھالیں۔۔